سیاحت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ ہوٹلوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے، فواد چودھری


کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاحت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ ہوٹلوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نیب کی موجودگی میں کوئی کوالٹی کا کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

فواد چوہدری کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں وزارت اطلاعات کی شراکت داری باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستانی پویلین کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ
اب پاکستان سے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب ٹریکٹرز ایکسپورٹ کررہے ہیں۔

فواد چودھری پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس ایک صوبہ ہے، مرتضیٰ وہاب

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے محنت سے کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ باہر سے لوگ آئیں اور ہوٹلز وغیرہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

زرداری اور فریال تالپور کے خلاف بیان دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے، ناصر شاہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے انتہائی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ انہوں ںے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں