معید یوسف کی دوشنبے روانگی: بھارتی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات کا امکان نہیں

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

 بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف سازش کر رہا، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق یہ بات قومی سلامتی کے ترجمان نے بتائی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اجلاس میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف دوشنبے میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے اور نہ ہی ملاقات کا کوئی امکان ہے۔

کور کمانڈرز کا افغانستان سے فائرنگ اور دہشت گردوں کے اکھٹے ہونے پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کریں گے جب کہ اس دوران اُن کی دیگرممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ترجمان قومی سلامتی ڈویژن نے بتایا ہے کہ معید یوسف بھارتی ہم منصب کے علاوہ افغان قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ پاکستان مخالف بیان بازی پر کرنے پر افغان قومی سلامتی سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا۔

کیا بھارت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے والا ہے؟

قومی سلامتی ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں سال کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔


متعلقہ خبریں