انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلنج کرنے کا اعلان

شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات پر قدعن لگانے والی حکومت کی انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلینج کریں گے۔

شہباز شریف کی اے پی سی کی تجویز مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری

انہوں نے یہ بات اتوار کے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی اصلاحات کے قانون پر بات چیت کے لیے APC بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول اور فضل الرحمان کی انتخابی اصلاحات پر اے پی سی بلانے کی حمایت

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اس قانون پر بات کرنے کی اجازت دیے بغیر جس طرح منظور کرایا ہے اس سے اس کے عزائم کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمشن کے اختیارات پر قدغن لگانے والی اس قانون سازی کو ہم ہر سطح پرچیلنج کریں گے۔

نئے ٹیکسز ختم کیے جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ادویات مفت فراہم کی جائیں:شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اوران سے مجوزہ اے پی سی پر مشاورت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے اے پی سی بلانے کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز