پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز


 لاہور میں پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا جہاں ماہانہ نو سے دس لاکھ مختلف کمپنیز کے فونز اسمبل ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کوٹ لکھ پت انڈسٹریل ایریا میں قائم ایئر لنک نامی نجی کمپنی کے یونٹ میں تین مختلف کمپنیز کے موبائل فونز اسمبل ہو رہے ہیں۔

طویل اسمبلی لائنز کے اطراف موجود سینکڑوں ورکرز ، ماہانہ نو سے دس لاکھ موبائل فونز اسمبل کرتے ہیں۔

اسمبلنگ کے بعد فون کو سخت ترین ٹیکنیکل ٹیسٹ سے بھی گزارا جاتا ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی سطح پر تیاری کے بعد 15  سے اٹھارہ ہزار تک ملنے والا فون  تہتر سو روپے میں تیار ہو گا۔

اسمارٹ فونز کی روشنی آنکھوں کیلئے تباہ کن قرار

گذشتہ مالی سال کے دوران  موبائل فونز کی درآمدات پر ایک ارب اکتیس کروڑ دس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

حکومتی پالیسی میں نرمی اور غیر ملکی کمپنیوں کی موبائل فون صنعت میں سرمایہ کاری سے اربوں روپے کا درآمدی بل کم ہو گا۔

پلانٹ میں سات اسمبلی لائینز ہیں جبکہ سات سو سے زائد ورکرز مکتلف شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔

پاکستان میں بڑھتی سمارٹ فونز کی کھپت اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی سطح پر فونز کی تیاری ہو گی۔ جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔


متعلقہ خبریں