سندھ کو حصے کا پانی، بجٹ، بجلی اور گیس تو دیں، صوبائی وزیر آبپاشی

عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں، سہیل انور سیال

کراچی: سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سمندر ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں زمین نگل رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم پانی کے معاہدے کے مطابق تو سندھ کو پانی دیں۔

فواد چوہدری کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سہیل انورسیال نے کہا کہ انٹرنیشنل پینل کہہ رہا ہے کہ سندھ کو پانی دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ایف سی وفاق کے ہاتھ میں ہے تو سندھ کو اس کے حصہ کا بجٹ بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے دعویٰ کیا کہ سندھ کو بجلی اور گیس بھی نہیں مل رہی ہے کیونکہ وہ بھی وفاق کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

فواد چودھری پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس ایک صوبہ ہے، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ آج ایک وزیر نے کہا ہے کہ آئندہ سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں وزیر سے پوچھتا ہوں کہ آئندہ الیکشن میں آپ کس پارٹی میں ہوں گے؟

صوبائی وزیر آبپاسی سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ضمنی انتخابات میں ثابت کیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اور چاول ہم برآمد کرتے تھے لیکن آج لوگ ان کے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر سندھ بیراج بن گیا تو بڑی جھیل کوٹری اور سندھ بیراج کے بیچ میں ہو گی۔

زرداری اور فریال تالپور کے خلاف بیان دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے، ناصر شاہ

ہم نیوز کے مطابق سہیل انور سیال نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت اور ارسا کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے سندھ کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہو رہی ہے بلکہ صوبے کا معاشی قتل بھی کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں