ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، احسن اقبال

احسن اقبال پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے22دسمبر کی تاریخ مقرر

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی بہت خدمت کی ہے، نوازشریف نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال بعد پھر ملک میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی، حکومت نے عوام کیلئے بےروزگاری، غربت اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال

خیال رہے کہ چند روز قبل لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ  پارلیمنٹ، بنی گالہ ہاؤس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔

فواد چودھری گمراہ کررہے ہیں،بھاشا ڈیم کو سفید ڈائینو سار بنایا جا رہا ہے: احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو بات نہیں کرنے دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی قیادت وزیر خارجہ کررہے تھے اور دیگر وزرا بھی اس میں شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سب کچھ عمران خان کے حکم پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے جو بجٹ دیا، وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔


متعلقہ خبریں