والد میری دنیا ہیں، حورین صابری کا فادرز ڈے پر امجد صابری کو خراج عقیدت

والد میری دنیا ہیں، حورین صابری کا فادرز ڈے پر امجد صابری کو خراج عقیدت

کراچی: حورین صابری نے اپنے والد اور معروف قوّال امجد صابری شہید کو اپنی دنیا قرار دیا ہے۔

امجد صابری کے قاتل کی سزائے موت معطل

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ پیغام فادرز ڈے کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ انسٹا گرام‘ پہ شیئر کیا ہے۔

دنیا میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے معروف شخصیات اپنے والد کو  منفرد انداز میں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔

امجد صابری شہید کی صاحبزادی حورین صابری نے موقع کی مناسب سے کئی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں تو دوسری میں برابر میں براجمان دکھائی دے رہی ہیں۔

غلام فرید صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

حورین صابری نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد ان کی دنیا ہیں۔


متعلقہ خبریں