کراچی میں متوقع مون سون بارشیں: گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں متوقع مون سون بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کھل کر بتائیں، مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ سال کی بارشوں کی تباہ کاریوں سے باہمی کاوش کا سبق ملتا ہے۔

وزیراعلیٰ کو گورنر نے مشورہ دیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں

ہم نیوز کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے لکھا ہے کہ نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن سے مدد ملے گی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کو بھی بارش سے قبل انتظامات کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

بنڈل آئی لینڈ بن جائے تو یہ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، عمران اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے بارش کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاوَن کی یقین دہانی کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں