لاہوریوں کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا افسوس ہو گا، اظہر علی

بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں، اظہر علی

سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ  پی ایس ایل سے انجوائے کر رہا ہوں، لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی تھی اچانک پرفارمنس خراب ہوگئی۔ لاہوریوں کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا افسوس ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ شاہنواز دھانی نے متاثر کیا، صہیب مقصود نے ایک بار پھر اچھا کھیلنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مواقع ملنے چاہئیں اسی وجہ سے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کروایا۔

بابراعظم نے پی ایس ایل میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے متعلق انکا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں گرم موسم ہوگا، اس لیے وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ ہو رہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اچھی ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں لگتا ہے بارش جیت جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے سے لاہور قلندرز کی ٹیم باہر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں