نشہ چھڑانے کی کوشش کیوں کی؟ شرابی نے بیٹے کی جان لیکر خودکشی کرلی


لکھنؤ: بھارت میں شرابی باپ نے عادت چھڑوانے کے لیے اہل خانہ کی جانب سے اسپتال میں داخل کرنے پہ غصے میں آکر اپنے 9 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود کشی کرلی۔ متاثرہ خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع پریم نگر کے ایک اسپتال میں شراب نوشی کی بدترین عادت میں مبتلا دیپک کشیپ کو بغرض علاج داخل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید غصے میں تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپک نے اس کا بدلہ اس طرح لیا کہ اپنے 9 سالہ بیٹے کو اسپتال کی چھت پر لے گیا اور وہاں سے اسے نیچے پھینک دیا جس کے بعد خود بھی اوپر سے کود گیا۔ نتیجتاً باپ اور بیٹا دونوں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کو اہل خانہ نے علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا۔

آفس کولیگ کو9ماہ تک نشہ پلانے والی خاتون گرفتار

دیپک کی اہلیہ کنچن کا کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ شراب پیتا تھا جس کی وجہ سے اس کا علاج کرا رہے تھے تاکہ وہ بری عادت کو چھوڑ کر بہتر زندگی گزارے لیکن اس نے سب کچھ ہی تباہ کردیا۔


متعلقہ خبریں