بھائی کی شادی میں رقص کرتے نوجوان کی اچانک موت


مصر میں بھائی کی شادی کی تقریب کے دوران نوجوان رقص کرتے ہوئے گر پڑا اور موقع پر اس کی موت واقع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر المنزلہ میں ایک گھر میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دولہا کا بھائی دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا اور پھر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق دولہا کا 27 سالہ بھائی  دیگر افراد کے ساتھ رقص میں مصروف تھا کہ اچانک بے ہوش کر زمین پر گر گیا۔

شادی سے پہلے دلہن کی موت،بہن کو دلہن بننا پڑا

نوجوان کے گرنے پر کچھ دیر تک کسی نہ توجہ نہ دی تاہم کچھ دیر بعد لوگوں نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو اسے بے ہوش پایا۔

رپورٹ کے مطابق دولہے کے بھائی کو فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ اس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔

موت کی خبر پہنچنے پر شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ دولہا کی ماں اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک موت پر صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔


متعلقہ خبریں