چشتیاں میں کنوئیں میں گرنے سے تین بھائی جاں بحق


پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنویں کی صفائی کے دوران  جاں بحق ہونے والے  تینوں مزدور آپس میں  بھائی تھے۔

رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ چشتیاں کے علاقے ڈاہرانوالہ میں پیش آیا جہاں کنویں میں گیس بھر جانے سے  پانچ مزدور بے ہوش ہو گئے جن کو اسپتال منتقل گیا گیا۔

کوئٹہ: کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق

اسپتال میں تین مزدور جاں بحق ہو گے جبکہ دو افراد محمد اجمل اور محمد اکبر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایسا ہی اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا۔

کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں کام کرنے والے چار مزدور اس وقت جاں بحق ہو گئے جب کنویں میں گیس بھر گئی تھی۔

زہریلے کھانے اور گیس شناخت کرنے والا قلم تیار

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا تھا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد میں چار مزدور کنویں میں کام کررہے تھے کہ اچا نک زہریلی گیس بھر جانے سے بیہوش ہو کر گر پڑے۔

ذرائع کے مطابق مزدوروں کو فوری طور پر کنویں سے نکالنے کی کوششں کی گئی لیکن اس میں آدھا گھنٹہ لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق مزدوروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے۔


متعلقہ خبریں