افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کا دورہ امریکہ: صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہو گی

افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کا دورہ امریکہ: صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہو گی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی اور افغانستان کی اعلیٰ مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ 25 جون کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ یہ بات وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔

افغانستان سے امریکی انخلا: افغان فوج 5 دن بھی نہیں گزار سکے گی، طالبان رہنما

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب طالبان کی مہم میں شدت آچکی ہے جب کہ صدر جو بائیڈن ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان د یرپا روابط و شراکت پر غور کرے گا۔

این سی او سی: افغانستان سے پیدل آنے اور جانیوالوں پر پابندی عائد

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن افغان عوام کی سفارتی، معاشی اور فلاحی مدد کرتا رہے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گا تا کہ افغانستان دوبارہ دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بن سکے جو امریکہ کے لیے خطرہ ہوں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی جانب سے فوج کا انخلا شروع ہونے اور اڈے خالی کرکے افغان حکومت کے سپرد کرنے کے بعد طالبان ملک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔

افغانستان: طالبان اور سیکیورٹی فورسز کےدرمیان شدید جھڑپیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انخلا کے اعلان کے بعد سے اب تک طالبان کم از کم 30 اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں