امریکا کو اڈے دینا ناممکن،وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویوں میں کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں پاکستان امریکہ کو اڈے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سےافغانستان میں ہرگزکارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ سرحد پر انسداد دہشت گردی آپریشن کے لئے پاکستان امریکہ کو اڈے نہیں دے گا۔ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان مہاجرین ہیں۔

پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ قربانیاں دیں۔ امریکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔ میں افغان طالبان کا ترجمان نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا افغان جنگ میں 70ہزارسےزائد پاکستانی شہید ہوئے۔ امریکہ کو افغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی مفاہمت کرانی چاہئے۔

نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے دنیا اس پر بات کیوں نہیں کرتی۔ مقبوضہ کشمیرمیں 90لاکھ افرادکھلی جیل میں قید ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، یہ ہتھیار صرف دفاع کےلئے ہیں۔ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کیلئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ چین نے معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے پاکستان کی مدد کی۔

بھارت سے ہماری تین جنگیں ہوئیں۔ جب سے جوہری قوت بنے ہیں بھارت سے جنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہم مامن چاہتے ہیں ، کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے میں اللہ تعالیٰ نےمدد کی۔ ہم نے سب سے پہلے مکمل لاک ڈاون کیا۔ پاکستان میں غریب لوگ ہیں ، مکمل لاک ڈاون نہیں لگاسکتے۔ ہم نے مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا تاکہ لوگ متاثر نہ ہوں۔

 

 


متعلقہ خبریں