چین: ایک دن میں 10 منزلہ عمارت تیار


بیجنگ: چین میں ایک دن میں 10 منزلہ عمارت کو تعمیر کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی ماہرین اور مزدوروں نے 28 گھنٹے اور 45 منٹ میں ایک 10 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر تعمیر کر لیا۔

اس عمارت کی تیاری کی پانچ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح 10 منزلہ عمارت کی تعمیر ممکن ہوئی۔ جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عمارت کو کس طرح سے تعمیر کیا گیا۔

چین کی براڈ گروپ کمپنی کے مطابق عمارت زلزلہ سے محفوظ  رہے گی اور اسے کسی بھی وقت کسی دوسرے مقام پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اس عمارت کی ہر منزل میں بنائے جانے والے کمرے اور دیگر حصوں کو ایک فیکٹری میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جنہیں ٹرکوں کی مدد سے عمارت کی جگہ پر پہنچایا گیا جہاں انہیں کرینوں کی مدد سے جوڑ کر بلڈنگ کی تعمیر ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ، شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا

عام طور پر عمارتوں کی تعمیر میں ہفتوں اور مہینوں لگ جاتے ہیں، اس کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی اور مناسب افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ عمارت برانڈ گروپ کمپنی نے تعمیر کی، جو ماضی میں بھی بہت کم وقت میں زبردست عمارتوں کی تعمیر کرچکی ہے۔ گروپ نے اس سے قبل متعدد اسپتال، ہوٹل اور رہائشی عمارتیں تعمیر کی ہیں۔


متعلقہ خبریں