سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے


پشتونخوا ملی عوامی  پارٹی کےسابق سینیٹرعثمان کاکڑ انتقال کرگئے ہیں۔ دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث وہ کئی روز سے کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی کے آغاز خان اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں 19 جون کو خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

عثمان کاکڑ17 جون کو کوئٹہ میں اپنے گھر میں گرکرزخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے کے بعد وہ وہ بے ہوش ہوگئے تھے اور5 روز سے وینٹی لیٹر پرتھے۔ کوئٹہ میں ان کے سر کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

عثمان کاکڑ 1961 میں قلہ سیف اللہ مسلم باغ میں پیدا ہوئے۔1977 میں پختونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے سیکرٹری جنرل بنے۔

انہوں نے 1987 میں کوئٹہ لا کالج سے ایل ایل بی کیا اور کوئٹہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر کیا۔عثمان کاکڑ2015 سے سینیٹر تھے۔

سابق صدرآصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر سیاسی قائدین نے عثمان کاکڑ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں