پاکستان: امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

Hamad Azhar

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

امریکا کو اڈے دینا ناممکن،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی طلب میں رواں سال 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے امریکی ناظم الامور کو بتایا کہ رواں سال سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم اورترسیل کے شعبے میں 800 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے ملاقات میں بتایا کہ سرمایہ کاری سے 4000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامورنے متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار پر حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

امریکہ کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، فواد چودھری

امریکی ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے شعبہ توانائی میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔


متعلقہ خبریں