سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونا (gold)

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں ایک ہزار 329 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی۔

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 48,238.67 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں مندی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48,012.52 کی سطح پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں