لیبیا: کرنل قذافی کے طیارے کی 10 سال بعد اڑان، وزیراعظم نے استقبال کیا

لیبیا: کرنل قذافی کے طیارے کی 10 سال بعد اڑان، وزیراعظم نے استقبال کیا

طرابلس: لیبیا کے مقتول سربراہ کرنل معمر قذافی کے زیر استعمال رہنے والا نجی طیارہ 10 سال گراؤنڈ رہنے کے بعد جب محو پرواز ہو کر طرابلس ایئرپورٹ پہ اترا تو وزیراعظم نے اس کا استقبال کیا۔

مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔ رجب طیب ایردوان

ہم نیوز نے عرب ذرائع ابلاغ سے بتایا ہے کہ کرنل قذافی کے نجی طیارے کو ضروری مرمت اور حملہ آوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے 10 سال قبل فرانس بھیجا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والے نجی طیارے نے 10 سال بعد اڑان بھری اور اتوار کو لیبیا کے دارالحکومت معیتیقہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پہ اترا تو وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے اس کا استقبال کیا۔

عرب میڈیا نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرنل معمر قذافی کا نجی طیارہ ایئر بس-340 جب طرابلس کی فضاؤں میں 10 سال کے بعد داخل ہوا تو اس نے تمام اہم تاریخی عمارات و مقامات کا نچلی پرواز کرکے چکر لگایا اور اس کے بعد لینڈنگ کی۔

لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لیبیا کے وزیراعظم الدبیبہ نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ طیارے کو ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔

لیبیا میں جاری خانہ جنگی فیس بک تک پھیل گئی

لیبیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ لیبیا کے مزید 12 طیارے بیرون ملک مرمت کے لیے موجود ہیں اور انہیں بھی جلد ہی ملک میں واپس لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں