اولمپکس میں مقابلہ کرنے والا دنیا کا پہلا خواجہ سرا ایتھلیٹ


نیوزی لینڈ کے لورئل ہوبارڈ اولمپکس میں مقابلہ کرنے والے دنیا کے پہلے خواجہ سرا ایتھلیٹ بننے کو تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے قوائد میں ترمیم کے بعد حکام نے خواتین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے لئے لورئل ہوبارڈ  کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے 2013 میں خواجہ سرا ڈیکلیئر ہونے سے قبل مردوں کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

آن لائن فروخت کی کوشش ناکام، خواجہ سرا کا چوری کیا گیا کتا برآمد

ناقدین نے اولمپکس حکام کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لورئل ہوبارڈ کو خواتین کے مقابلوں میں غیر منصفانہ فائدہ حاصل ہو گا۔

نیوزی لینڈ کی اولمپکس کمیٹی نے لورئل ہوبارڈ کا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نیوزی لینڈ کی عوام کی جانب سے مسلسل حمایت اور ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں۔

رپورٹ کے مطابق لورئل ہوبارڈ 87 کلو گرام ویٹ لیفٹنگ کٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔


متعلقہ خبریں