وفاقی وزیر نے سستی اور ماحول دوست بجلی ملنے کی نوید سنا دی


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے کہ سارےصوبوں نےنئی الیکٹریسٹی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نئی الیکٹریسٹی پالیسی آئندہ 10 سال کے لیے ہے۔

پاکستان: امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت قوم کوسستی اورماحول دوست بجلی حاصل ہوسکے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو وقار مسعود بھی موجود تھے۔

وفاقی حماد اظہرنے کہا کہ نئی پالیسی کی روشنی میں ذیلی شعبوں کے لیے 10 سے 12 پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کےتحت اصول وضع کیے جا رہے ہیں۔

دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، شاہ محمود

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ یہ پالیسی 15 سال قبل نافذ ہوتی تو آج توانائی کے شعبے کومشکل میں نہ ڈالنا پڑتا۔ انہوں ںے کہا کہ متبادل توانائی کے حوالے سے اقدامات پرغورکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنریشن اورٹرانسمیشن اس پالیسی کاحصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن کا نظام فرسودہ ہے۔

چار سے چھ دن میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی ترسیل اورپیداوارکو درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ک ہرواں سال بجلی کے تقسیم کارنظام کو بہترکرنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں