اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست: ملتان سلطانز نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کیلئے دیا گیا 181 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 19 ویں اوور میں 149 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے عثمان خواجہ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان کی جانب سے سہیل تنویر اور بلیسنگ زمبروانی نے تین، تین جب کہ عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 59، جانس چارلز 41 اور خوش دل شاہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو جب کہ عاکف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 ٹیمیں:

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس فائنل تک پہنچنے کا ایک اور موقع موجود ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ اسلام آباد سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں