آئندہ مالی سال کے لیے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، وقار مسعود


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے آئندہ مالی سال کے لیے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے۔

وفاقی وزیر نے سستی اور ماحول دوست بجلی ملنے کی نوید سنا دی

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بعض ٹیکس استثنیٰ ختم کی گئیں اور کچھ ٹیکسز کی سطح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیل کی سطح پر ٹیکس کے حوالے سے خاصی بحث کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریٹیلرز پر نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ انہیں ٹیکس کے دائرے میں لانے کا اقدام کیا ہے۔

ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ ہم نےاسمگلنگ کے خلاف بھی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ رواں سال 4700 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کی توقع ہے۔

نئے ٹیکسز ختم کیے جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ادویات مفت فراہم کی جائیں:شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر قارمسعود نے کہا کہ اگلے سال 5300 ارب روپے ٹیکس حاصل کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں