وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول سیکٹر جی 10 اسلام آباد کا دورہ



وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ خود گاڑی ڈرائیو کر کے ریڑھی بان مارکیٹ پہنچے۔

وزیراعظم کے دورے متعلق فیصل جاوید نے کہا کہ  لیڈر وہ ہوتا ہے جس کوعوام کا احساس ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

 قانون کی عملداری طاقتور لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانیکا نام ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے، ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے جی 11 مرکز کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں سے گفتگو کی۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں