صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، غزہ سے مزید راکٹ برداشت نہیں کرینگے: وزیراعظم

صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، غزہ سے مزید راکٹ برداشت نہیں کرینگے: وزیراعظم

تل ابیب:اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید تشدد اور غزہ سے راکٹ فائر کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے دباوٗ میں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلیے آنیوالوں پر فائرنگ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے سیکیورٹی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں نئے وزیراعظم نے کہا کہ  ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جوہم پر حملہ نہیں کرے گا ہم بھی اس کا نقصان نہیں کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی جانب سے دو لاپتہ فوجیوں اور اسرائیلی شہریوں کی سات سالوں سے واپسی کو نظرانداز کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی حکومت کے اراکین اسرائیلی عوام کے ملازم ہیں۔

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ نے اتوار کو سیکیورٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر غور و خوص کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر نے امارات تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی

اسرائیل میں جب سے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے منصب اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے فلسطینیوں پر زمینی و فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے جب کہ گزشتہ جمعہ کے دن بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر گولیاں برسائی گئیں۔


متعلقہ خبریں