چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پی پی رہنما کی تقریر: سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ: پویلین اینڈ کلب غیر قانونی قرار

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

کینیڈا کی سپریم کورٹ میں پہلا مسلم جج نامزد

پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر پارٹی کے مقامی رہنما کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے۔

قرضے لے کر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینا خطرناک ہے، چیف جسٹس

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقامی عہدیدارکے خلاف جواب ملنے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں