طالبعلم سے زیادتی ، مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کر لیا


طالبعلم سے زیادتی کیس میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کر لیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں مفتی عزیز الرحمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے۔

ویڈیواسکینڈل:مفتی عزیزالرحمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبعلم سے زیادتی کے الزام کے کیس میں ملوث ملزم مفتی عزیزالرحمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مفتی عزیزالرحمان کومیانوالی سے گرفتار کیا گیا ۔مفتی عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بھی چھاپا مارا تھا۔ مفتی عزیز الرحمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 (غیر فطری جرائم) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی دینے کی سزا) کے تحت مقدمہ درج تھا۔

 


متعلقہ خبریں