خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔

پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز روانہ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کینیڈا کے متعلقہ حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے ‏کی ہدایات مل گئی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 جون سے براہ راست پروازیں کینیڈا کے لیے اڑانیں بھریں گی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کینیڈا کے متعلقہ حکام نے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت ایس او پیز پر اظہار اطمینان کرنے کے بعد دی ہے۔

غلط پرواز پر سوار خاتون منزل سے 12 سو میل دور پہنچ گئیں

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی ائی اے ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے ‏میں پاکستان سے کینیڈا کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ ‏

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ براہ راست پروازوں کے لیے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔

جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان: پی آئی اے کو 7 ارب90 کروڑ کا نقصان

پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے براہ راست پروازیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے بعد بند کی گئی تھیں اور صرف کارگو سروس برقرار تھی۔


متعلقہ خبریں