ارمینا خان کے نئے فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ارمینا خان نے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک رکشے میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

خوبرو اداکارہ نے اس فوٹو شوٹ کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور وہ دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

چھپکلی پر تکرار، شنیرا اکرم کے جواب پر ارمینا خان کو ٹوئٹ ہٹانی پڑ گئی

انہوں نے یہ فوٹو شوٹ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایک ریستوران کے باہر کروایا، جب وہ اپنے شوہر فیصل خان کے ساتھ آؤٹنگ پر گئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ہر عورت کے لیے سرخ رنگ کے معنی مختلف ہیں۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ سے دریافت کیا کہ کیا یہ پاکستانی رکشہ ہے؟ جس پر ارمینا رانا خان نے بتایا کہ نہیں یہ تھائی لینڈ کی ٹک ٹک ہے۔


متعلقہ خبریں