کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح2فیصد سے کم ہوگئی

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 27اموات اور ایک ہزار663نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار838 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار452 ہے اور8 لاکھ 94 ہزار 352 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار344، خیبرپختونخوا 4 ہزار 274، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 573 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار394، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 147، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ 3 لاکھ 32 ہزار667، بلوچستان 26 ہزار673، آزاد کشمیر 19 ہزار 979 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں