پی سی بی کا خواجہ سرا کیلئے ایوارڈ


پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواجہ سرا نایاب علی کو’ہمارے ہیروز‘ ایوارڈ دیا ہے۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران خواجہ سرا نایاب علی کو ” ہمارے ہیروز” ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے اور خواجہ سرا برادری کے لئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا۔

نایاب علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا مصنفہ، ایکٹوسٹ اور سوشل سائنٹسٹ ہیں۔ جنہوں نے تین عالمی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ میج میں نایاب علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایوارڈ، انویریکس سولر انرجی کے ایم ڈی سعود بابر شیخ نے 2 لاکھ 46 ہزار کے چیک کی صورت میں حوالے کیا۔


متعلقہ خبریں