چین کا کریک ڈاؤن، بٹ کوائن کی قیمت مزید گر گئی


چین کے سخت ضابطہ اخلاق میں توسیع کے بعد بٹ کوائن کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 12 روز کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 51 لاکھ روپوں تک پہنچ چکی ہے۔18 جون کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں حکام نے کریپٹوکرنسی مائننگ کے پروجیکٹس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

چین میں بٹ کوائن کی پیداوار، بٹ کوائن کی عالمی پیداوار کے نصف حصے سے زیادہ ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا نے علی بابا اور دیگر بڑے بینکوں سے کرپٹو ٹریڈنگ کو روکنے پر زور دیا ہے۔

چین کے مرکزی بینک نے کہا کہ اس نے حال ہی میں کچھ بینکوں اور کاروباری فرموں کو طلب کیا ہے، جن میں چائنا کنسٹرکشن بینک اور ایلپائے شامل ہیں ، ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کریپٹو کرینسی ٹریڈنگ میں مزید سختی لائیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کریپٹو کی کان کنی کے بارے میں اعداد و شمار بہت کم ہیں لیکن چین میں بٹ کوائن نے عالمی سطح پر پیداوار کا تقریبا 65 فیصد بناتا ہے۔ چین کا صوبہ سچوان اس کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔

زرعی بینک آف چائنا (ایگ بینک) اثاثوں کے حساب سے چین کا تیسرا سب سے بڑا قرض دینے والا بینک ہے۔ زرعی بینک نے کہا ہے کہ وہ  کریپٹو کان کنی اور لین دین سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرے گا۔

ایلپائے نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ وہ غیر قانونی کرپٹو سے متعلقہ لین دین کا پتہ لگانے کے لئے کلیدی ویب سائٹوں اور اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والی نگرانی کا نظام قائم کرے گا


متعلقہ خبریں