سیٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر ایف آئی اے افسران کیخلاف ایکشن کا حکم

سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر ایف آئی اے افسران کیخلاف ایکشن کا حکم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر ایف آئی اے افسران کیخلاف ایکشن کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم  نے ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری اور متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت۔ ایف آئی اے افسران نے سیٹیزن پورٹل پر درج خاتون کی شکایت پر غفلت برتی تھی۔

وزیراعظم آفس نے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ خاتون نے جامعہ سے ملازمت چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا۔ ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون پرخاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

خاتون نے 5 مرتبہ شکایت درج کی، ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہیں کی۔16دسمبر 2019 سے 13 جون تک ایف آئی اے نے شکایت کو نظرانداز کیا۔

دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے ذمہ داری میں کوتاہی برتی۔ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس آئی تھی۔

وزیراعظم آفس نے خاتون کو درخواست پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔ خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی شہری کی شکایت پر غفلت برتنے کی اجازت نہیں جانے دی جائے گی۔

معاملے کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو 20 جولائی 2021 کو پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم نے پورٹل پر درج شکایات کو غیر سنجیدہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔


متعلقہ خبریں