حکومت کا سکوک بانڈز کیلئے قومی شاہراہیں، ہوائی اڈے گروی رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


وفاقی حکومت نے اسلامک سکوک بانڈز کے لیے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا اسلامک سکوک بانڈز کے لیے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے ، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی گروری رکھنے کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اسلم خان کی بحیثیت قومی ایئر لائن (پی آئی اے) چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان: پی آئی اے کو 7 ارب90 کروڑ کا نقصان

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ اجلاس سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021 کی منظوری دی جب کہ بینکوں سےقرض معاف کرانے کے حوالے سے ایجنڈا موخر کردیا گیا۔

فواد چودھری نے بتایا کہ جو دستاویزات پیش کی گئیں اس میں قرض معاف کرانے والوں کے نام واضح نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لیے سمری وزرات داخلہ نے واپس لے لی جب کہ لیگزم برگ کے ساتھ دہری شہریت رکھنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق کی پراپرٹی کی قابض افراد کے لیے ٹربیونل بنا رہے ہیں جو 30 دن میں فیصلہ کریگا ،سپریم کورٹ اسٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دی دے ہے۔


متعلقہ خبریں