نئے اور اضافی ٹیکسز کے خلاف: فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

آٹے کی قیمت

کراچی: ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ایک بار پھر آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف نے کیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ابتدائی طور پر دو روزہ ہڑتال کی جائے گی۔

چودھری محمد یوسف کی جانب سے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

کراچی: آٹا ایک ہفتے میں 10 روپے کلو تک مہنگا

انہوں نے کہا کہ چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو پہلے نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے ماضی میں گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس عائد نہیں کیا۔

ہم نیوز کے مطابق چودھری محمد یوسف چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹے پر ٹرن اوور ٹیکس بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا ہے۔

پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

چودھری محمد یوسف نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں