سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے قیمت

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہوگئی۔

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں ایک ہزار 329 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی۔

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 48,238.67 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں مندی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48,012.52 کی سطح پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں