آپ! انتخاب کریں، ویکسین یا جیل؟ صدر کا واضح پیغام

آپ! انتخاب کریں، ویکسین یا جیل؟ صدر کا واضح پیغام

منیلا: آپ! انتخاب کریں، ویکسین یا جیل؟ یہ الفاظ فلپائن کے صدر روڈریگو دوتر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے لیے ادا کیے ہیں۔ انہوں نے یہ الفاظ قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ادا کیے۔

چینی ٹیکہ لگوانے پر تنقید: فلپائن کے صدر کا سائنو فام ویکسین واپس کرنے کا اعلان

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا واضح طور پر عندیہ دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس کا بحران بدترین ہوچکا ہے جہاں 13 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق  فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے متعدد مراکز میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے محکمہ صحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگرچہ لوگوں پر کووڈ ویکسین کے استعمال کے لیے زور دیا جائے گا مگر یہ رضاکارانہ عمل ہوگا۔

فلپائن: مرغے کے حملے میں پولیس افسر ہلاک

فلپائن کے صدر نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ مجھے غلط مت سمجھیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو بحران کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فلپائنی عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تنگ آگیا ہوں۔

11 کروڑ آبادی والے اس ملک میں اب تک صرف 21 لاکھ کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جب کہ حکومت نے 2021 کے آخر تک کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف طے کررکھا ہے۔

فلپائن: کورونا وائرس قانون کی خلاف ورزی پر شہری کوگولی مار دی گئی

فلپائن کے صدر کو اکثر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ نہ کھولنے کے فیصلے پر بھی قائم ہیں۔


متعلقہ خبریں