زیادہ بچوں والے والدین کیلیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان

زیادہ بچوں والے والدین کیلیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان

بھارت: زیادہ بچوں والے والدین کو ایک لاکھ  روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔ والدین کو ایک لاکھ روپے نقد کے ساتھ ساتھ سرٹیفکٹ اور ٹرافی بھی ملے گی۔

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال ہو گیا: خاندان میں 38بیویاں،89 بچے شامل

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق بھارت کی ریاست میزورم کے وزیر کھیل رابرٹ روماویا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حلقے سے تعلق رکھنے والے ایسے والدین کو نقد انعام، سرٹیفکٹ اور ٹرافی دیں گے جن کے زیادہ بچے ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اس کا مقصد آبادی میں اضافہ کرنا ہے لیکن وزیر کھیل رابرٹ روماویا نے یہ نہیں بتایا کہ بچوں کی کم سے کم تعداد کیا ہونی چاہیے؟

دلچسپ امر ہے کہ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب بھارت کی کئی ریاستوں میں آبادی پر کنٹرول پانے کی پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور دو سے زیادہ بچوں کے والدین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔

بھارت: کنگنا رناوت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر سزا تجویز کردی

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ وہ ایزاوہ ایسٹ-2 کے حلقے میں ہر اس مرد یا عورت کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دیں گے جن کے سب سے زیادہ بچے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انعام پانے والوں کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافی بھی دیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس انعام کا خرچہ ایک تعمیراتی کنسلٹنسی فرم ادا کرے گی جس کے مالک وزیر کھیل کے بیٹے ہیں۔ وزیر کھیل نے کہا کہ میزو آبادی میں کمی اور بانجھ پن کی شرح تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میزورم کے کئی شعبوں میں ترقی کے لیے آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کم آبادی ایک تشویش ناک مسئلہ ہے اور میزو جیسی چھوٹی کمیونیٹیوں اور قبیلوں کی بقا کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

چین نے 3 بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی

بھارتی ریاست میزو رم میں کچھ عرصہ قبل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال بھی ہوا ہے۔ آنجہانی کی 38 بیویاں اور 89 بچے ہیں۔


متعلقہ خبریں