اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 1980 میں ہوتی تو پاکستان، ویسٹ انڈیز فائنل کھیلتے، ائن بشپ


ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ائن بشپ نے کہا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 1980 میں کھیلی جاتی تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل کھیلتیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ائن بشپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ائن بشپ سے مداح کے پوچھے گئے سوال کہ 1980 میں اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلی جاتی تو کون سی ٹیمیں اس کے فائنل میں پہنچتیں؟

سوال کے جواب میں آئن بشپ نے کہا کہ 1980 کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہرانا ناممکن سمجھا جاتا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف کھیلنے میں مشکل پیش آتی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ مشکل وقت دیا تھا۔ اس لیے اگر اس عرصے میں فائنل کھیلا جاتا تو یہ دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی۔


متعلقہ خبریں