پی ایس ایل6: پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی


پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرے ایلی مینیٹر میں 8 وکٹوں سے ہرا کر پی ایس ایل 6 کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے  175 رنز کا ہدف دیاتھا۔ زلمی نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوور میں حاصل کیا۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ یونائیٹڈ کی دو وکٹیں محض 15 رنز پر گر گئیں۔

عثمان خواجہ ایک رن بنا کر رن آوٹ جب کہ محمد اخلاق 7 رنز پر محمد عمران کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کولن منرو اور برینڈن کنگ کے مابین 56 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، کنگ 18 رنز بنا کر عماد بٹ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

کولن منرو 44 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ حسن علی اور محمد وسیم نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 9ویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 62 رنز کی شراکت داری قائم کر دی۔

حسن علی نے تین چھکوں چار چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 45 رنز بنا ڈالے۔ محمد وسیم 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم کا فائنل میں ملتان سطانز کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔

پہلے ایلیمینیٹر میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی 31 رنز سے ہرایا تھا۔ فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ 24 جون کو ملتان سلطانز سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں