نریندر مودی کا 7 سالہ دور حکومت بھارتی معیشت کیلئے بدترین قرار

بھارت کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے، وزیراعظم مودی

معاشی ماہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سات سالہ دور حکومت کو بھارتی معیشت کے لیے بدترین قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار سات سے آٹھ فیصد تھی، لیکن 2019-20 کی آخری سہ ماہی تک یہ گر کر 3.1 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

بھارتی حکومت کا سنہ 2025 تک جی ڈی پی کا طے شدہ ہدف 50 کھرب ڈالر کی معیشت قائم کرنے کا تھا۔

کیا بھارت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے والا ہے؟

ماہرین کے مطابق حالات ٹھیک چلتے رہے تو زیادہ سے زیادہ 26 کھرب ڈالر تک پہنچ سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔ بے روزگاری اور افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی کرنسی پرپابندی لگانے کی وجہ سے بھارتی کرنسی کے استعمال میں 86 فیصد کمی آئی۔


متعلقہ خبریں