کراچی: گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،انڈسٹریل زونز کو گیس کی فراہمی بند

گیس

کراچی: شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔ گیس بحران کے بعد شہر کے تمام انڈسٹریل زونز کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

سندھ کو حصے کا پانی، بجٹ، بجلی اور گیس تو دیں، صوبائی وزیر آبپاشی

ہم نیوز نے ایس ایس جی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی شہر کے تمام انڈسٹریل زونز کوگیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے لیکن ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس دی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر ایکسپورٹ انڈسٹری کے ذمہ دار ذرائع نے ایس ایس جی سی کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی گیس نہیں مل رہی ہے۔

ہم نیوز نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ گیس کے بحران کے باعث کیپٹو پاورپلانٹس کو بھی گیس کی فراہمی نصف کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس ایم ڈی سوئی نادرن گیس اور وکلا ٹیم پر برہم

سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے تین دن قبل وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کو اس کے حصے کا بجٹ، پانی، بجلی اور گیس تو دیں۔


متعلقہ خبریں