ڈیلٹا قسم کا کورونا مزید جان لیوا ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی قسم کو تشویشناک قرار دے دیا

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم نہایت تیزی سے نہ صرف حرکت کرتی ہے بلکہ کمزور افراد کو تلاش کرکے انہیں جاں بحق کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا دنیا کیلئے خطرہ

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ڈیلٹا قسم کا کورونا مزید جان لیوا ہوسکتا ہے کیونکہ لوگوں کے درمیان اس کی منتقلی بہت زیادہ مؤثر طریقے سے ہوتی ہے۔

ڈاکٹر مائیک ریان نے خطرہ ظاہر کیا کہ کورونا  کی ڈیلٹا قسم بتدریج ایسے کمزور افراد تلاش کرلے گی جو بہت زیادہ بیمار ہوجائیں گے، ہسپتال میں داخل ہوگے اور ان کے جاں بحق ہونے کا خطرہ ہو گا۔

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی یہ مخصوص قسم نہایت تیزی سے حرکت کرتی ہے اور حالات سے مطابقت بھی پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قسم سابقہ اقسام کے مقابلے میں کمزورافراد کو زیادہ منتخب کرتی ہے اور اگر لوگوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہو تو وہ مستقبل میں خطرے کی زد میں ہوں گے۔

کورونا: سالگرہ کی تقاریب کیسز میں پھیلاؤ کا سبب بنتی ہیں؟

عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کی رفتار کو سست کرنے کے لیے غریب ممالک کو مزید ویکسینز عطیہ کریں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کی ٹیکنیکل ٹیم کی سربراہ ماریہ وان کرکوف نے کہا ہے کہ ڈیلٹا قسم اب تک 92 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا بدقسمتی سے ہم اب تک درست مقامات پر لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ویکسینز فراہم نہیں کر سکے ہیں۔

کورونا کی یہ قسم سب سے پہلے بھارت میں سامنے آئی تھی جس کے نتیجے میں وہاں دوسری لہر کے دوران ریکارڈ کیسز اور اموات ہوئی تھیں۔

کورونا کی اقسام کو یونانی نام دینے کافیصلہ

عالمی ادارے کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا جلد عامی سطح پر کورونا کی بالادست قسم ہوگی جس نے برطانیہ میں ایلفا قسم کو پیچھے چھچوڑ دیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی یہ قسم جلد امریکہ میں بھی غلبہ حاصل کر لے گی۔


متعلقہ خبریں