امرا کو ٹیکسز نہ دینے کی سزا: صدر نے قیمتی گاڑیوں پر ٹریکٹر پھروا دیا

امرا کو ٹیکسز نہ دینے کی سزا: صدر نے قیمتی گاڑیوں پر ٹریکٹر پھروا دیا

منیلا: امرا کی جانب سے ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر فلپائن کے صدر روڈریگو دو تیرتے نے حکم دیا کہ قیمتی گاڑیاں لوہے کے پٹوں والے ٹریکٹرز کے ذریعے ناکارہ بنا دی جائیں۔ انہوں نے یہ سارا عمل براہ راست ٹی وی سے بھی دکھائے جانے کا حکم دیا۔

آپ! انتخاب کریں، ویکسین یا جیل؟ صدر کا واضح پیغام

خلیجی ویب سائٹ نے الرجل میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر کے حکم پر 10 لاکھ یورو مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو ناکارہ بنا دیا گیا اور براہ راست اس عمل کو ٹی وی پر دکھایا گیا۔

میگزین کے مطابق فلپائن کے صدر نے صرف حکم ہی جاری نہیں کیا بلکہ بذات خود سارے عمل کی نگرانی کر کے اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا۔

صدارتی حکم پر جن گاڑیوں کو ناکارہ بنایا گیا ان میں لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاریں شامل ہیں۔

ایلون مسک کا ٹیسلا کمپنی کی گاڑیاں بِٹ کوائن میں فروخت کرنے کا اعلان

میگزین کے مطابق ملک کی بیشتر بندرگاہوں خصوصاً سیبو اور داؤ کو سرکاری نیلامی میں اسمگل شدہ لگژری کاریں پیش کرنے کے بجائے انہیں ناکارہ بنانے کا کہا گیا تھا۔

فلپائن کے صدر نے کہا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کار فراہم کی جائے تو پہلے ٹیکس ادا کریں۔

بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

فلپائن کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ آپ فیصلہ کریں کہ ویکسین لگوائیں گے یا جیل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں