یوگا کس کا؟ نیپال اور بھارت کے درمیان بحث چھڑ گئی


بھارت اور نیپال کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اس بات پر بحث چھڑگئی ہے کہ یوگا کی ابتدا کہاں سے ہوئی۔

نیپال کے نگراں وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ یوگا بھارت میں نہیں بلکہ نیپال سے شروع ہوا تھا۔ اور جب یوگا کا آغاز ہوا تو بھارت نامی ملک کا کوئی وجود نہیں تھا بلکہ وہ ایک ایسا خطہ تھا جو مختلف علاقوں میں تقسیم تھا۔

وزیراعظم اولی نے یہ باتیں یوگا کے عالمی دن کے موقعے پر اپنی رہائش گاہ میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کہیں۔

سال2014 سے ہر برس 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کیلئے7سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی۔

بھارت اور نیپال کے درمیان تلخی کافی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی  فوج کی ایک آسامی کا اشتہار بھی اس تنازعے کا باعث بنا تھا اور بعد ازاں فوج نے اس میں سے نیپالی گورکھا کا ذکر ہٹا دیا تھا۔

گزشتہ سال بھارت کے وزیر خارجہ نے بودھ مذہب کے بانی گوتم بدھ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ انڈین ہیں تو نیپال نے سخت اعتراض کیا تھا اور حکومت ہند کو اس سلسلے میں وضاحت دینی پڑی تھی۔


متعلقہ خبریں