کیوبا کی کورونا ویکسین، سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں میں علاج ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط

ہوانا: کیوبا کے سائنسدانوں نے تیار کردہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی مؤثر اور محفوظ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوبا کی کورونا ویکسین ابدالا کے 92.28 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پورا اترتی ہے۔

کیوبا کی ویکسین کو تیار کرنے والے سینٹر برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (سی آئی جی بی) نے دعویٰ کیا ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر پورا اترنے والی یہ دوسری ویکسین ہے۔

اس سے قبل کیوبا کی بائیوٹیک کمپنیوں کے ایک گروپ بائیوکابا فارما نے فنلے انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ سوبرانا 01 سوبرانا 02 ویکسین کو 62 فیصد مؤثر پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ! انتخاب کریں، ویکسین یا جیل؟ صدر کا واضح پیغام

کیوبا کے ماہرین اب تک کورونا وائرس کے خلاف 5 ویکسین تیار کر چکے ہیں۔ جن میں سوبرانا 01 ، سوبرانا 02 ، سوبرانا پلس ، ابدالہ اور ممبیسہ شامل ہیں۔ سوبرانہ 02 اور ابدالہ کو صنعتی طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں