جوبائیڈن کا پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے، امریکی سینیٹر

فائل : فوٹو


واشنگٹن: امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے اب تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان پر پاکستان سے رابطہ ضروری ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کا 7 سالہ دور حکومت بھارتی معیشت کیلئے بدترین قرار

لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا مؤثر ثابت ہو گا۔ میرے خیال میں جوبائیڈن انتظامیہ کا تمام فورسز کو افغانستان سے نکالنا اور پاکستان سے رابطہ میں نہ رہنا بڑی تباہی ہے اور یہ تباہی عراق میں کی گئی بڑی غلطی سے بھی بدتر ہے۔

واضح رہے کہ لنزے گراہم ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔


متعلقہ خبریں