انسٹاگرام سے لاکھوں ڈالر کمانے والے کتے


سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے متعلق آپ نے سنا ہوگا کہ وہ سپانسرڈ پوسٹ شیئر کرنے کے پیسے وصول کرتی ہیں۔

لیکن انسٹاگرام پر کتوں کے ایسے اکاؤنٹ بھی بنے ہوئے ہیں جو ایک پوسٹ کے ہزاروں ڈالر وصول کرتے ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی لاکھوں ڈالر میں ہے۔ ان کتوں نے گذشتہ 12 مہینوں میں سپانسر شدہ پوسٹ شیئر کی ہیں۔

یہ کتے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرنے کا1000 سے600 ڈالر وصول کرتے اور ان کے اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہیں۔

فہرست میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کتے کی سالانہ آمدنی تقریبا3 لاکھ73 ہزار ڈالر بنتی ہے۔ یہ کتے ناصرف انسٹاگرام بلکہ بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرکے بھی پیسے کماتے ہیں۔

انسٹاگرام پر لوکی(@loki) نامی کتے کے20 لاکھ فالورز ہیں اور یہ ایک ویرفائیڈ اکاؤنٹ ہے۔ لوکی نامی کتا 6 ہزار661 ڈالر فی پوسٹ کے وصول کرتا ہے۔

مینی(manny_the_frenchie@) نامی کتے کے10 لاکھ فالورز ہیں اور یہ ایک انسٹا پوسٹ کے3ہزار122 ڈالر لیتا ہے۔ منی کی سالانہ آمدنی تقریبا1 لاکھ96ہزار728 ڈالر بنتی ہے۔

چار کتوں کے نام پر بنایا گیا انسٹاگرام اکاؤنٹ(harlowandsage@) کے17 لاکھ فالورز ہیں اور یہ ایک پوسٹ کے5ہزار135 ڈالر لیتا ہے اور اسکی سالانہ مجموعی آمدنی51ہزار347 ڈالر ہے۔

انسٹاگرام پر جیف پوم نامی اکاؤنٹ(jiffpomcutelife@) کے10 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور یہ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے34ہزار139 ڈالر لیتا ہے۔

کروز(crusoe_dachshund@) نامی اکاؤنٹ کے8 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور یہ ایک پوسٹ کے2ہزار637 ڈالر وصول کرتا ہے۔

ٹیونا(tunameltsmyheart@) نامی کتے کے20 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اوریہ ایک پوسٹ کرنے کے6ہزار939 ڈالر وصول کرتا ہے۔
ڈؤوگ(itsdougthepug@) نامی کتا انسٹاگرام پر30 لاکھ9ہزار سے زائد فالورز رکھتا ہے۔ یہ اکاؤنٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے12ہزار629ڈالر وصول کرتا ہے۔

ریگن(reagandoodle@) کے5 لاکھ کے قریب فالورز ہیں اور1ہزار665 ڈالر فی پوسٹ کے وصول کرتا ہے۔

انسٹاگران پرمایا(mayapolarbear@) کے20 لاکھ فالورز ہیں اور یہ اکاؤنٹ6ہزار522 ڈالر ایک پوسٹ کے وصول کرتا ہے۔

دو ٹانگوں والا کتاٹربروو(turboroo@) کے3 لاکھ 7 ہزار فالورز ہیں۔ اس کتے کی پچھلی دو ٹانگیں اور اگلی ٹانگوں کی جگہ پہیے لگائے گئے ہیں۔ اس کتے کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کی قیمت1ہزار68 ڈالر ہے۔


متعلقہ خبریں