لاہور:دھماکے میں3افرادجاں بحق، متعدد زخمی


لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں دھماکے سے3 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ دھماکےمیں 24افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے اور ریلیف کا اعلان کیا۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ24 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ایک حاملہ خاتون اور ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں 65تھریٹ الرٹس موصول ہوئے۔گزشتہ ہفتے کچھ دہشت گردوں کوگرفتار کیا۔ دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے آواز کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

عینی شاہد خاتون نے ہم نیوز کو بتایا کہ دھماکہ ایک موٹرسائیکل میں ہوا، جو ایک نامعلوم شخص کھڑی کر کے گیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق دھماکہ ایکسپو سینٹر کے قریب رہائشی علاقے میں ہوا اور اس میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔

دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی اور بعض عمارتوں کے شیشیے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے متعلق فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔  ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکہ ایکسپو سینٹر کے قریب ہوا اور اس کی نوعیت کاتعین کیا جا رہا ہے۔

عام افراد کو جائے وقوعہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق جہاں دھماکہ ہوا وہاں سے گیس کی لائن بھی گزرتی ہے تاہم دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔


متعلقہ خبریں