امریکی خاتون راتوں رات اربوں ڈالر کی مالک بن گئی

امریکی خاتون راتوں رات اربوں ڈالر کی مالک بن گئی

واشنگٹن: امریکی خاتون راتوں رات اربوں ڈالر کی مالک بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کی جولیا نامی خاتون 20 ڈالر سے اربوں ڈالر کی مالک بن گئی، غلطی سے خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں 99 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم منتقل ہو گئی۔

اتنی بڑی رقم منتقل ہونے سے خاتون امریکہ کی 615 ویں امیر ترین شہری بن گئی تھیں لیکن خاتون نے رقم منتقلی سے متعلق بینک کا آگاہ کر دیا۔ بینک انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے منتقل ہونے والی رقم کو ریورس کر دیا۔

غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ایک دم سے ارب پتی بننے پر حیرت ہوئی کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ میں 99 کروڑ 99 لاکھ 85 ہزار 855 ڈالرز اور 94 سینٹ کسی نے جمع کرا دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: ایک دن میں 10 منزلہ عمارت تیار

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 20 ڈالرز موجود تھے اور وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات کے سلسلے میں بینک سے پیسے نکلوانے اے ٹی ایم گئی تھیں تاہم جب ان کی نظر اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والی پرچی پر پڑی تو ان کے ہوش اڑ گئے کیونکہ ایک بڑی رقم ان کے اکاؤنٹ میں موجود تھی۔


متعلقہ خبریں